25 ہزار افراد حج کیلئے زمینی راستے سے مکہ پہنچ گئے

حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے گیارہ لاکھ سے زیادہ عازمین سعودی عرب پہنچ گئے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ کے سیکرٹری محمد البیجاوی کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک سے اب تک11 لاکھ سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ وزارت حج وعمرہ کے سیکرٹری نے مزید کہا کہ ’بری، بحری اور فضائی راستوں سے عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ بری راستے کے ذریعے ہفتے تک 25 ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ محمد البیجاوی کے مطابق مختلف ممالک سے براہ راست مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرآنے والے عازمین کی تعداد 6 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ عازمین حج کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ دونوں مقدس شہروں میں سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply