• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بچپن سے بیٹی سمجھ کر پالا لیکن ۔۔ مشہور ادیب کے بیٹی بارے انکشاف!

بچپن سے بیٹی سمجھ کر پالا لیکن ۔۔ مشہور ادیب کے بیٹی بارے انکشاف!

کئی بار زندگی میں کچھ ایسا ہو جاتا ہے جس کا انسان سوچتا بھی نہیں ہے، ایسا ہی کچھ افغان شہری کے ساتھ ہوا ہے، جس نے اس کی زندگی بدل کر رکھ دی ہے۔ اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔افغانستان سے تعلق رکھنے والے خالد حسینی نے سوشل میڈیا  پر اس وقت توجہ حاصل کی جب انہوں نے اپنی بیٹی اور اپنی تصاویر شئیر کیں۔پہلے تو صارفین کی جانب سے اس پوسٹ کو دیکھ کر باپ اور بیٹی کی روایتی محبت پر خوشی اور ملال کا اظہار کیا گیا، لیکن اس وقت سب حیران رہ گئے جب صارفین نے پوسٹ میں موجود تصاویر کے ساتھ ساتھ جملوں کو بھی پڑھا۔دراصل خالد حسینی افغانی نژاد امریکی ہیں جو امریکہ میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں، لیکن ان کی پیدائش افغانستان کی ہے۔

افغانستان میں خالد بطور ناولسٹ، ادیب کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔خالد حسینی اپنی بیٹی حارث سے بے انتہا محبت کرتے ہیں، ظاہر ہے بیٹیوں کو کون نہیں پسند کرتا، جو آخری وقت تک والدین کا سہارا بنے رہتی ہیں۔لیکن خالد حسینی اس وقت حیران رہ گئے کہ جب ان پر انکشاف ہوا کہ ان کی بیٹی جنہیں وہ بچپن سے لے کر آج تک پالتے آئے تو تیسری جنس سے تعلق رکھتی ہیں، تیسری جنس بھی اسی معاشرے کا حصہ اور اللہ کی تخلیق ہے، جسے کم تر انسانی سوچ انسان ہی نہیں سمجھتی۔لیکن جب خالد حسینی کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے روایتی باپ کی طرح برتاؤ کرنے کے بجائے یہ سوچا کہ میری اولاد نے اتنے سال کس اذیت اور تکلیف میں گزارے، میں سوچ بھی نہیں سکتا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خالد نے پوسٹ میں لکھا کہ جی ہاں، میری بیٹی حارث ایک ٹرانس جینڈر ہے۔ میں اپنی بیٹی پر فخر کرتا رہوں گا، کیونکہ اس نے ہمیں بہادری، حوصلہ اور ہمت سکھایا ہے۔میری بیٹی کو تکلیف ہوتی ہے کیونکہ جس طرح کا رویہ ٹرانس جینڈرز کے ساتھ اپنایا جاتا ہے، مگر میری بیٹی باہمت ہے۔ہم سب اپنی بیٹی کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑے ہیں، اور اسے ہر لمحہ سپورٹ کرتے رہیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply