• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جاپانی ریسٹورنٹ نےبچے پر13 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا؛وجہ حیران کُن

جاپانی ریسٹورنٹ نےبچے پر13 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا؛وجہ حیران کُن

جاپان کی ایک معروف فوڈ چین ’سوشی‘ نے ریسٹورینٹ میں دوستوں کے ہمراہ آنے والے بچے پر 4 لاکھ 80 ہزار ڈالر ہرجانے کا دعویٰ صرف اس لیے کردیا کیوں کہ اس نے سویا کی بوتل کو چاٹا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف ریسٹورینٹ نے اوساکا ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہرجانے کے دعوے میں مؤقف اختیار کیا کہ بچے کی اس حرکت کے بعد ان کے ریسٹورینٹس میں گاہکوں کی تعداد  تیزی سے گرنے لگی ہے۔ انتظامیہ نے بچے کے خلاف مقدمے میں کہا کہ بچے نے ویڈیو وائرل کی جسے دیکھ کر گاہک یہ تصور کرنے لگے ہیں کہ ریسٹورینٹ میں حفظان صحت کے معیار کو برقرار نہیں رکھا جاتا اور بچے کی اس حرکت سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہوسکتا ہے۔

بچے نے عدالت میں سویا کی بوتل چاٹنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اپنی اس حرکت پر ندامت اور پچھتاوا ہے۔ یہ غیر ارادی طور پر ہوا۔ معافی چاہتا ہوں اور عدالت سے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ بچے نے یہ بھی کہا کہ ان کی ویڈیو کزن نے بنائی اور اسے ایک اور دوست کو بھیج دیا جس نے فوٹیج کو سوشل میڈیا پر وائرل کیا۔ میرا ویڈیو وائرل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ یہ واقعہ رواں برس کے آغاز میں پیش آیا تھا اور 22 مارچ کو ریسٹورینٹ انتظامیہ نے مقدمہ درج کرایا تھا کہ اس واقعے کے باعث تین ماہ میں ان کے گاہکوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply