• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چیئرمین نیب کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے: نواز شریف

چیئرمین نیب کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے: نواز شریف

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے کمرے میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ چیئرمین نیب کی جانب سے جاری ہونے والا اعلامیہ چھوٹا نہیں بلکہ کافی سنجیدہ معاملہ ہے اور اس معاملے پر ہم نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے جس کا مقصد چیئرمین نیب کا معاملہ زیربحث لانا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ مجھے وزارت عظمیٰ سےمحروم کیا گیا، پارٹی صدارت سے تاحیات نااہلی کا فیصلہ بھی صادر کردیا گیا، جو یہ سب کر رہے ہیں ان کا کام ہے کہ وہ ملک سے متعلق سوچیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیرمین نیب کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، یہ چھوٹا نہیں بلکہ کافی سنجیدہ معاملہ ہے، اس سے زیادہ اب حالات کیا خراب ہوں گے، آمروں کے دور میں بھی ایسا نہیں دیکھا جو ہو رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ موجودہ حالات پر گزشتہ روز وزیراعظم سے بات ہوئی ہے، آج پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر بات ہوگی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply