اوور سیز پاکستانیوں کیلئے ووٹ کی سہولت ختم کردی گئی

انتخابی اصلاحات کمیٹی نے مسودے کو حتمی شکل دیدی جس میں اوور سیز پاکستانیوں کیلئے انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کی سہولت کو ختم کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس ہوا کمیٹی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم پر اتفاق رائے کر لیاکمیٹی حتمی مسودہ تیار کر کے ارکان کو بھیجے گی۔
کمیٹی ارکان پارٹی مشاورت سے مسودہ پر اپنی حتمی رائے سے آگاہ کریں گے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تمام ترامیم پر اتفاق ہو گیا ہے۔کاغذات نامزدگی میں کچھ تبدیلیاں کر کے درست کر دیا گیا۔فہمیدہ مرزا کی جانب سے کچھ تحریری تجاویز آئیں گی۔پرسوں تک مسودہ کا ڈرافٹ ارکان کو بھجوا دیا جائے گا۔الیکشن ایکٹ میں ترامیم پر الیکشن کمیشن آن بورڈ ہے۔اچھی قانون سازی کے ثمرات اچھے رویوں کے باعث ہی مل سکتے ہیں۔ترامیم سیاسی جماعتوں کی وابستگی سے بالاتر ہو کر کی گئی ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کی سہولت میسر نہیں ہو گی۔یہ بل ایسا نہیں کہ صدر مملکت رکاوٹ بنیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply