• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • راولپنڈی ،اسلام آبادمیں شدیدبارش،مختلف واقعات میں 12 افراد ہلاک

راولپنڈی ،اسلام آبادمیں شدیدبارش،مختلف واقعات میں 12 افراد ہلاک

رات گئےسےاسلام آباداورراولپنڈی میں موسلادھاربارش کاسلسلہ جاری،نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حدتک بڑھ گئی،نشیبی علاقے زیرآب آگئے،عملہ ہیوی مشینری کےساتھ نشیبی علاقوں سےپانی نکالنےمیں مصروف ہے۔جبکہ دیوار گرنے سے 12 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

تفصیلات کےمطابق جڑواں شہروں میں اب تک200ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی،نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرےکےنشان تک پہنچ گئی،خطرےکےسائرن بجادئیےگئے۔
ایم ڈی واساکےمطابق راولپنڈی کےعلاقےشمس آبادمیں165ملی میٹر،بوکرہ میں65ملی میٹربارش ریکارڈ،رواں سیزن میں ہونےوالی بارشوں میں سب سےبڑااسپیل ہے،نالہ میں کٹاریاں کےمقام پرپانی کی سطح 19فٹ،گوالمنڈی پل پر18فٹ ہے،عملہ ہیوی مشینری کےساتھ نشیبی علاقوں سےپانی نکالنےمیں مصروف ہے۔

پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش کے دوران پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب دیوار گرگئی جس کے نتیجے میں 12 افراد دیوار کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ حادثے کے بعد ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ملبے تلے دبی 12 لاشوں کو مشینوں کے ذریعے نکالا۔پولیس کے مطابق گرنے والی دیوار تقریباً 100 فٹ لمبی اور 11 فٹ اونچی تھی، دیوار کی آڑ میں پل کی تعمیر کے لیے موجود مزدوروں نے ٹینٹ لگا رکھا تھا، حادثے کے بعد مزید افراد کی تلاش کے لیے مشین کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ریسکیوحکام کےمطابق اسلام آباداورراولپنڈی میں بارش کےباعث ریسکیو1122کوالرٹ کردیاگیا،ریسکیواہلکارنالہ لئی کےاطراف تعینات کردیئےگئے،ریسکیوکی ٹیمیں کٹاریاں،گوالمنڈی،سواں پل اوردیگرنشیبی علاقوں میں تعینات ہے،ریسکیو1122کسی بھی قسم کی صورتحال سےنمٹنےکیلئےمکمل طورپرتیارہے،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیوہیلپ لائن 1122پرفوری اطلاع دیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply