• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پریس کانفرنسز میں معاملات سلجھانے کے بجائے مزید الجھا دیے گئے ہیں، شاہ محمود قریشی

پریس کانفرنسز میں معاملات سلجھانے کے بجائے مزید الجھا دیے گئے ہیں، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پریس کانفرنسز میں معاملات سلجھانے کے بجائے مزید الجھا دیے گئے ہیں۔

لاہور میں اسد عمر اور فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ‘دو پریس کانفرنسز ہوئیں جس میں ہماری نظر میں معاملات سلجھانے کے بجائے مزید الجھا دیے گئے ہیں اور ایک نیا پنڈورا بکس کھول دیا گیا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘آج جو پریس کانفرنس ہوئی اس کا ماخد یہی تھا کہ ادارے نے فیصلہ کیا کہ وہ غیر سیاسی رہے گا اور سب کی یہی خواہش رہی ہے کہ ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے تو آسان رہے گی اور مشکلات پیدا نہیں ہوگی اور اگر ایسا ہوتا پاکستان کی تاریخ مختلف ہوتی’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘کل ہمارے ایک ساتھی، جن کی رکنیت معطل کردی گئی ہے، نے جانتے ہوئے کہ تحریک انصاف کی بڑی واضح پالیسی رہی ہے کہ ہمارے جتنے بھی احتجاج ہوئے ہیں وہ پرامن ہوئے ہیں’۔

نہوں نے کہا کہ ‘ہماری پالیسی بڑی واضح ہے کہ ہمارا مارچ پرامن ہے، قانون کے دائرے کے اندر ہوگا، قانون کے تقاضوں کا احترام کرتے رہیں گے، کل کی پریس کانفرنس صرف لوگوں میں ایک خوف پیدا کرنے کی ایک کوشش تھی’۔

Advertisements
julia rana solicitors london

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ‘کل کی پریس کانفرنس ایک مذموم کوشش تھی جو ہماری نظر میں ناکام رہی کیونکہ اس کا پول کھل گیا، جس طرح انتظام کیا گیا تھا جو چینل کوریج نہیں دیتے پی ٹی وی بالخصوص مہربان رہا اور پوری کوریج دی گئی اور کڑی سے کڑی مل گئی اور پول کھل گئی کہ اس کے پیچھے کون سی قوت تھی اور سوچ کیا کار فرما تھی’۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply