• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے، جس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل پاور پارکس کو گارنٹی کی منظوری دینے سمیت تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ توانائی کے شعبہ کیلئے اسلامک فنانسنگ کی سہولت پر پیش رفت کا جائزہ بھی ایجنڈا میں شامل ہے،موسم سرما کے دوران قدرتی گیس کی لوڈ مینجمنٹ کی رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز ہونا تھا تاہم اجلاس وزیرخزانہ اسدعمر کی مصروفیات کےباعث ملتوی کردیاگیاتھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply