شدید گرمی کے باعث گزشتہ چند روز کے دوران 100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے، عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید گرمی کے باعث اترپردیش میں اب تک 54 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔ جہاں سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع بلیا میں ہوئی جو لکھنو سے تقریباً 200 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر 60 سے زائد العمر ایسے افراد شامل ہیں جو گرمی کی شدت برداشت نہیں کرسکے۔
گزشتہ تین دن میں گرمی سے متاثر 300 افراد ہسپتال میں داخل ، صورتحال خراب ہونے کے باعث ہسپتال کے عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردیں۔ہسپتال حکام کا کہنا ہےکہ ہسپتال میں لائےگئے زیادہ تر افراد 60 سال سے زائد عمر کے ہیں جنہیں تیز بخار، الٹیاں، ڈائریا اورسانس لینے میں تکلیف جیسی شکایات ہیں۔ علاوہ ازیں ریاست بہار میں اب تک گرمی کی شدت سے 42 افراد جان سےہاتھ دھوچکےہیں جبکہ الٹیوں اور ڈائریا کے امراض میں 200 سے زائد مریض ہسپتال منتقل کئے گئے
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں