کمبخت ذہنی صحت(17)-محمد وقاص

نفسیات میں پرسنیلٹی کو دو گروپس میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ ٹائپ A اور ٹائپ B۔

ٹائپ A
مقابلے کا رجحان رکھنا
اپنے مقصد پر فوکس رکھنا
ہر کام جلدی کرنا
بے صبری
ہر میدان میں چھا جانے کی خواہش
چیلنج کو قبول کرنا
آسانی سے سٹریس ہو جانا
جلدی غصہ کرنا

ٹائپ B
مقابلے کا رجحان نہ رکھنا
زندگی میں آسانی ڈھونڈنا
ہر کسی سے دوستانہ رویہ
زیادہ صبر کرنا
پرسکون زندگی گزارنا
مقابلے میں آگے نہ آنا

دونوں گروپس کے اپنے اپنے فائدے ہیں۔ A ٹائپ میں ہر چیز کو مکمل کرنے کی خواہش ہوتی ہے۔ اس لیے نامکمل چیزوں کو دیکھ کر غصہ کرتے ہیں۔ غصہ زیادہ ہونے کی وجہ سے ان کے ریلیشن شپ خراب ہونے کا خطرہ موجود ہوتا ہے۔ ہر کام کو وقت پر مکمل کرنے کے لیے ان میں سٹریس لیول بھی زیادہ ہوتا ہے۔
اس کی وجہ سے نیند کا نہ آنا، بھول جانا، زیادہ کھانا اور سر درد وغیرہ ہونے کے چانس زیادہ ہوتے ہیں۔
آپ نے اکثر مشاہدہ کیا ہوگا کئی دفعہ لائن میں کھڑے ہوئے لوگوں میں سے کچھ لوگ بار بار گھڑی کو دیکھ رہے ہوتے ہیں، جس سے ان کا سٹریس لیول صاف معلوم ہوتا ہے۔ یا کبھی کوئی ان کا دوست لیٹ ہو جائے تو ان سے بھی غصے کا اظہار کرتے ہیں۔ اصل میں یہ وقت کو ضائع نہیں کرنا چاہتے۔ جس کی وجہ سے یہ غصہ اور اسٹریس قدرتی طور پر ان میں آتا ہے۔

ذہنی صحت کے حوالے سے یہ باتیں بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ اپنی پرسنیلٹی کا جائزہ لیں۔ اگر آپ ٹائپ A لوگوں میں سے ہیں، تو باقی لوگوں سے غصہ کرنے کے بجائے یہ سمجھیں کہ یہ ٹائپ B کے لوگ ہیں۔ ان میں کام کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔ اس لیے سٹریس لے کر اپنا موڈ خراب نہ کریں۔ اس چیز کو سمجھنے کی کوششں کریں۔
اگر آپ ٹائپ B میں سے ہیں اور کوئی آپ پر غصہ کر رہا ہے تو یہ سمجھیں کہ وہ ٹائپ A کا بندہ ہے۔ اس میں اس کا کوئی قصور نہیں ہے وہ ہر چیز کو وقت پر مکمل کرنے کا خواہش مند ہے۔
آگے آنے والی پوسٹس میں مزید رہنمائی کی جائے گی۔

آپس کی بات ہے میں بھی ٹائپ A کا مالک ہوں۔ لیکن سائیکالوجی کی فیلڈ میں آ کر کسی حد تک اسکو مینج کر لیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آپ اپنی ذات کا جائزہ لیں اور بتائیں کہ آپ ٹائپ A میں سے ہیں یا ٹائپ B میں سےہیں؟
جاری ہے

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply