• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کشتی حادثہ: زندہ بچ جانیوالوں کےرونگھٹے کھڑے کردینے والے انکشافات

کشتی حادثہ: زندہ بچ جانیوالوں کےرونگھٹے کھڑے کردینے والے انکشافات

یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے افسوسناک حادثے میں بچ جانیوالےافراد کے ہوشربا انکشافات نے پاکستانیوں کو ہلا کررکھ دیا ۔زیادہ اموات سے متعلق سنسنی خیز انکشاف سامنے آگئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی مسافروں کو کشتی کے نچلے حصے میں جانے پر مجبور کیاجاتا رہا جبکہ دوسری قومیت والوں کو کشتی کے اوپری حصے میں جانے کی اجازت تھی۔مسافروں نے کوسٹ گارڈز کو بتایا کہ کشتی کے اوپری حصے کے مسافروں کے بچنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، کشتی کے نچلے حصے سے پاکستانی اوپر آنا چاہتے تو ان سے بدسلوکی کی جاتی تھی خواتین اور بچوں کو بظاہر مردوں کی موجودگی کے سبب بند جگہ پر رکھا گیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حادثے سے قبل پانی کی عدم دستیابی کے باعث کشتی میں ہی 6 لوگ مر چکے تھے،تین روز قبل کشتی کا انجن بھی فیل ہو گیا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق کشتی میں 100 سے زائد بچے موجود ہونے کا انکشاف ہوالیکن بچ جانے والے مسافروں میں کسی خاتون یا بچے کے شامل ہونے کی اطلاع نہیں ۔

ڈوبنے والوں میں تقریباً 300 پاکستانی جبکہ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے اندازے کے مطابق کشتی پر 400 پاکستانی تھے جن میں سے صرف 12 زندہ بچ سکے۔

Advertisements
julia rana solicitors

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 14 جون بروز بدھ کو کشتی ڈوبنے کا حادثہ پیش آیا تھا، کشتی ڈوبنے سے 78 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 104 کو بچا لیا گیا تھا، کشتی میں پاکستانی، مصری، شامی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 750 تارکین وطن سوار تھے۔وزیراعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے نے ڈی آئی جی عالم شنواری کو واقعے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کی معلومات اور سہولت کے لیے فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply