• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب میں قائد ایوان کے انتخاب کیلئے ووٹنگ 19اگست کو ہوگی

پنجاب میں قائد ایوان کے انتخاب کیلئے ووٹنگ 19اگست کو ہوگی

لاہور:پنجاب میں حکومت سازی کا آخری مرحلہ شروع ہوگیا، قائد ایوان کے انتخاب کیلئے ووٹنگ 19اگست کو ہوگی۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر تو منتخب ہوگئے، اب گلا مرحلہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا ہے،18اگست کو شام 5بجے تک وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے کاغذات نامزدگی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع ہوں گے جبکہ وزیراعلیٰ کا انتخاب 19اگست کی صبح 11بجے ہوگا۔

مسلم لیگ (ن)اور پاکستان تحریک انصاف نے اپنی اپنی حکمت عملی مرتب کرنا شروع کردی ۔

(ن) لیگ کی جانب سے حمزہ شہباز وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار کا اعلان آج شام تک متوقع ہے۔

حمزہ شہباز نے الیکشن کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کررکھا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان وزیراعظم کے انتخاب کے بعد اسلام آباد میں سینئر رہنماؤں کے اجلاس میں پنجاب کے وزیراعلیٰ سے متعلق حتمی نام کا اعلان کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply