اروشی روٹیلا کا 190 کروڑ مالیت کا گھر؟ حقیقت کیا ہے

بالی وڈ ماڈل و ادکارہ اروشی روٹیلا کی والدہ میرا روٹیلا نے بیٹی کے 190 کروڑ کے گھر میں شفٹ ہونے کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔

گزشتہ روز بھارتی میڈیا کی مختلف رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اروشی روٹیلا آنجہانی ہدایتکار یش چوپڑا کے گھر کے قریب تعمیر کردہ عالیشان بنگلے میں شفٹ ہوئی ہیں جس کی قیمت 190 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

بھارتی میڈیا پر اس دعوے کے ساتھ گھر کی تصاویر بھی شیئر کی گئی تھیں جو اروشی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری کی گئی تھیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اروشی کی زیر غور تصویر ان کے نئے گھر میں لی گئی ہے۔

تاہم اب اداکارہ کی والدہ میرا روٹیلا نے بھارتی میڈیا کی خبروں کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں جھوٹ قرار دے دیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

میرا روٹیلا نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ایسا دن ضرور آئے گا اور تمام چینلز کی دعائیں ضرور قبول ہوں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply