• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انڈیا؛مسافر اور مال بر دار ٹرینوں میں تصادم سے 233 سے زائد افراد ہلاک

انڈیا؛مسافر اور مال بر دار ٹرینوں میں تصادم سے 233 سے زائد افراد ہلاک

بھارتی ریاست اڑیسا میں مسافر اور مال بردار ٹرین میں ٹکر کے نتیجے میں233 افراد ہلاک، 900 سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بھارتی ریاست اوڈیسہ کے بالاسور ضلع میں مسافر ٹرین کے پٹڑی سے اترنے اور مال ٹرین سے ٹکرا جانے سےاب تک ہلاکتوں کی تعداد 233 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 900 سے زائد افراد ہسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹکر کے نتیجے میں شالیمار چنئی کورومنڈل ایکسپریس کی آٹھ بوگیاں پٹری سے الٹ گئیں۔ حادثہ شام 7 بج کر 20 منٹ پر اڑیسا کے ضلع بالاسور میں پیش آیا۔

 

رپورٹس کے مطابق مسافربردار ٹرین مغربی بنگال کے شالیمارریلوے اسٹیشن سے چنئی سینٹرل اسٹیشن کی طرف جا رہی تھی۔

وزیر اعظم نریندرا مودی نے ٹویٹ میں کہا کہ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد دی جا رہی ہے۔

مغربی بنگال کے چیف سیکرٹری ایچ کے دویدی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ تصادم ایک سنگین حادثہ ہے۔

ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کے عہدیداروں نے، جنہوں نے اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہا، نے ہلاکتوں کی تعداد ظاہر کیے بغیر کہا کہ انہیں بھاری جانی نقصان کا خدشہ ہے۔کولکتہ سے چنئی جانے والی کورومنڈیل ایکسپریس پٹری سے اتری اور مخالف ٹریک پر گر گئی، بہت سے لوگ اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ارچنا جوشی نے رائٹرز کو بتایا کہ میں ابھی تفصیلات اور ہلاکتوں کے اعداد و شمار پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔ میں دہلی میں تھی اور جائے حادثہ کی طرف تیزی سے جا رہی تھی۔بڑی تعداد میں زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ کھڑگپور اور دیگر قریبی اسٹیشنوں سے ریلوے کی امدادی ٹیمیں پہلے ہی مقام پر پہنچ چکی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply