تھریڈز؛5 دن میں صارفین کی تعداد دس کروڑ سے متجاوز

میٹا کی ایب تھریڈز نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹول چیٹ جی پی ٹی کا ریکارڈ توڑ کر صرف دو ماہ میں سب سے زیادہ تیزی سے 10 کروڑ صارفین بنانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی جانب سے دنیا کی معروف ترین سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کو ٹکر دینے کیلئے متعارف کرائی جانے والی ایب تھریڈزنے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیئے ،صرف پانچ دن میں صارفین کی تعداددس کروڑ سے تجاوزکرگئی ہے۔ چیٹ جی پی ٹی کو 10 کروڑ صارفین کا سنگ میل طے کرنے میں 2 ماہ کا عرصہ لگا تھا جبکہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو ایسا کرنے میں 9 ماہ جبکہ انسٹاگرام کو ڈھائی سال لگے تھے۔

میٹا کمپنی کی جانب سے تھریڈز کو 5 جولائی کی شب 100 سے زائد ممالک میں ایپل اور اینڈرائیڈ ایپ اسٹورز کے ذریعے متعارف کرایا گیا تھا۔جبکہ اس کوابھی یورپ میں پیش نہیں کیا گیا کیونکہ میٹا کو خدشہ ہے کہ یورپی یونین کے ڈیٹا پرائیویسی قوانین کے باعث اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب ٹوئٹر کے صارفین کی تعداد 20 کروڑ سے زیادہ ہے مگر ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد سے اس کی سروس متاثر ہوئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply