• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایران ؛ تیل اسمگل کرنے والا بحری جہاز قبضے میں لے لیاگیا

ایران ؛ تیل اسمگل کرنے والا بحری جہاز قبضے میں لے لیاگیا

ایرانی سپاه پاسداران انقلاب نے خلیج فارس میں امریکی فوج کی پشت پناہی میں تیل اسمگل کرنے والے ایک بحری جہاز کو قبضے میں لیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آئی آر جی سی کے کمانڈر جنرل رمضان زیراہی نے بتایا کہ بحری زون کی فورسز NAD2 کی جانب سے جب جہاز کو قبضے میں لیا گیا تو امریکی بحریہ نے غیر پیشہ ورانہ اور خطرناک کارروائیاں کرتے ہوئے مداخلت کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکیوں نے دو A-10 سطحی جنگی طیارے، ایک P-8A جاسوس طیارہ، دو Hawk C ہیلی کاپٹر، ایک MQ9 آٹو پائلٹ طیارے اور امریکی گشتی جہازوں کو کارروائیاں کرنے کیلئے بھیجا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کمانڈر نے مزید کہا کہ امریکیوں نے دراندازی کرنے والے جہاز پر قبضے کو روکنے کے لیے آخری لمحے تک کوشش کی لیکن آئی آر جی سی کی چوکسی، درستگی، پیشہ ورانہ رویے اور ایرانی بحریہ کی طاقت کے آگے امریکیوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply