کویت، قرآن کے 1 لاکھ نسخے سویڈش زبان میں شائع کرے گا

کویت نے سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ترجمے والے ایک لاکھ نسخوں کی اشاعت کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کویتی وزیراعظم شیخ احمد نواف الاحمد الصباح نے متعلقہ اتھارٹی کو نسخوں کی اشاعت کی ہدایت دے دی ہے۔ کویتی وزیر اعظم کا یہ فیصلہ اسلام کی رواداری اور تمام لوگوں کے درمیان اسلامی اقدار اور بقائے باہمی کو پھیلانے کے مقصد کے تحت کیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ 28 جون کو عیدالاضحیٰ کے پہلے دن سویڈن میں ایک گستاخ عراقی شہری نے قرآن کریم کے نسخے کی بے حرمتی کی تھی۔اس گھناؤنی حرکت پر دنیا بھر میں مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا تھا۔ پولیس نے عراق سے تعلق رکھنے والے شہری کو کئی بار قرآن پاک نذر آتش کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا لیکن مقامی عدالت نے پولیس کے فیصلے کو آزادی اظہار رائے کے خلاف قرار دیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply