• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • طوفان بیپر جوائے کا رخ تبدیل ہو کر پاکستان کی جانب،ریڈالرٹ جاری

طوفان بیپر جوائے کا رخ تبدیل ہو کر پاکستان کی جانب،ریڈالرٹ جاری

طوفان بیپر جوائے کا رخ تبدیل ہو کر پاکستان کی جانب ہوگیا،محکمہ موسمیات نےخطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان شمال مغرب کے بجائےاب شمال مشرق کی جانب بڑھ رہاہے،اگر طوفان کا رخ اسی جانب رہا تو پاکستان کی ساحلی پٹی کےلئےخطرہ ہے،بیپرجوائے شدید سمندری طوفان ہے،کمزورپڑنے کا امکان نظرنہیں آرہا۔ طوفان نے 12 گھنٹوں میں شمال مشرق کی جانب سفرطے کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان 1100 کلومیٹر دورکراچی کے شمال مشرق میں موجود ہے،طوفان کے مرکزمیں 130سے160 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے تیز ہواؤں کے جھونکے چل رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

محکمہ موسمیات کے مطابق طغیانی کے باعث لہریں 25 سے 28 فٹ تک بلند ہونے کا امکان ہے، عموما سطح سمندر میں لہریں 4 سے 5 فٹ بلند ہوتی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply