• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حکومت سے امداد لینے کے لالچ میں خاتون نے زندہ شوہر کو مردہ لکھ دیا

حکومت سے امداد لینے کے لالچ میں خاتون نے زندہ شوہر کو مردہ لکھ دیا

بھارت کے ٹرین حادثے میں ہلاک افراد کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان کیا گیا تو رقم کی لالچ میں ایک خاتون نے اپنے زندہ شوہر کو مردہ ظاہر کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اوڈیشہ میں ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے حکومت کی جانب سے 17 لاکھ امدادی رقم کا اعلان کیا گیا۔ وزارت ریلوے نے 10 لاکھ روپے اور صوبائی حکومت نے 5 لاکھ روپے جبکہ وزیر اعظم آفس کی جانب سے 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا۔

امدادی رقم حاصل کرنے کے لیے ایک خاتون گیتا نجلی دتا نے شوہر کے زندہ ہونے کے باوجود خود کو بیوہ ظاہر کیا اور درخواست جمع کرا دی کہ میرے شوہر ٹرین حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

خاتون کے شوہر کو اس ساری صورتحال کا علم ہوا تو اس نے بیوی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ خاتون کے شوہر نے کہا کہ میری موت کا جھوٹا دعویٰ کر کے عوام کا پیسہ ہتھیانے کی کوشش کرنے پر بیوی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ اوڈیشہ میں ٹرینوں کے تصادم میں 280 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply