• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بجٹ 2023/24: غیرملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف قانون سازی کا فیصلہ

بجٹ 2023/24: غیرملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف قانون سازی کا فیصلہ

وفاقی حکومت آج آئندہ مالی سال کے لیے 14 ہزار 700 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کرنے جارہی ہے۔ جس میں غیرملکی کرنسی ذخیرہ کرنے والے افراد کیخلاف سخت قانون سازی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر یا کسی دوسری کرنسی کی ذخیرہ اندازی کرنےوالےکوسزادینے کےلئےقانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی کرنےوالوں کوقید،جرمانے کی سزا کےلئے قانون سازی کی جائےگی۔ نئے قانون کا اطلاق غیرملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے اداروں اور افراد پر ہو گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب بیرون ملک سے غیرملکی کرنسی لانے کی حد بڑھانے کے لئے قوانین متعارف کرائے جارہے ہیں۔ بیرون ملک سے آنے والے ایک سال کے دوران ایک لاکھ ڈالر تک ساتھ لاسکیں گے۔ بیرون ملک سے ایک لاکھ ڈالر تک لانے والوں سے آمدن کا ذریعہ نہیں پوچھا جائے گا۔ اس وقت پچاس لاکھ روپے یا اس کےبرابر کرنسی ذریعہ آمدن ظاہر کئے بغیر پاکستان لائی جاسکتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply