• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ٹرمپ اخلاقی طور پر صدارت کے اہل نہیں، سابق ایف بی آئی سربراہ

ٹرمپ اخلاقی طور پر صدارت کے اہل نہیں، سابق ایف بی آئی سربراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے سابق سربراہ جیمز کومی کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کرچکی ہے۔ ایک طرف جہاں جیمز کومی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اخلاقی طور پر صدارتی منصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے اہل نہیں، وہیں ٹرمپ نے جیمز کومی کو ایف بی آئی کی تاریخ کا بدترین سربراہ قرار دے ڈالا۔ جیمز کومی نے کہا کہ  وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھولنے کی بیماری کے ابتدائی مراحل میں ہیں یا ذہنی طور پر کسی طرح بھی نا اہل ہیں، جو شخص دوسروں پر کڑی نظر رکھے اور ہر بات کا حساب کتاب رکھے وہ کسی طرح بھی معمولی ذہانت کا مالک نہیں ہوسکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  میرا خیال ہے کہ ٹرمپ اخلاقی طور پر صدر کے عہدے کے لیے نااہل ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply