سیشن جج لاہور نے ماتحت عدالتوں کے ججوں اور عملے پر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی لگا دی۔
مراسلہ کے مطابق ماتحت عدالتوں کے ججز اور عملہ سیاسی نوعیت کا مواد اپ لوڈ کرے نہ ہی لائک، شیر اور کمنٹس دے، جوڈیشل افسر یا عملے نے سوشل میڈیا پر کوئی چیز شیئر کی تو قانونی کارروائی ہوگی۔
کسی نے کوئی سیاسی پوسٹ لائک کی یا اپنے ریمارکس دیے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، ماتحت عدالتوں کے جج نے 2020ء اور 2021ء کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں