• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نیٹو نے جوہری ہتھیار معاملے پر پیوٹن کا بیانیہ خطرناک قرار دیدیا

نیٹو نے جوہری ہتھیار معاملے پر پیوٹن کا بیانیہ خطرناک قرار دیدیا

نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کا جوہری ہتھیاروں کا بیانیہ خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے ، جوہری ہتھیاروں کا استعمال روس کے لیے خطرناک نتائج کا حامل ہوگا۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں سیکریٹری جنرل نیٹو کا کہنا تھا کہ لیمان شہر پر یوکرین کا قبضہ یوکرین کی پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔ لیمان پر قبضے سے ظاہر ہے کہ یوکرینی فوج روسی فوج کو پیچھے دھکیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

سیکریٹری جنرل نیٹو نے کہا کہ یوکرینی علاقوں کو روس میں ضم کرنے کا بہترین جواب یوکرین کی مدد جاری رکھنا ہے۔ نیٹو کے انفرا اسٹرکچر کے خلاف ارادتاً کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply