• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان نے 200ماہی گیروں،300سویلین بھارت کےحوالے کردیے

پاکستان نے 200ماہی گیروں،300سویلین بھارت کےحوالے کردیے

پاکستان نے خیرسگالی کے طور پر 3 سویلین اور 200 ماہی گیروں کو واہگہ بارڈرپر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

پاکستان نے 500 ماہی گیروں کو رہائی کا اعلان کیا تھا جن میں سے 198 گزشتہ ماہ رہا کیے گئے جبکہ 100 ماہی گیروں کو آئندہ ماہ واپس ان کے ملک بھیجا جائیگا۔بھارتی ماہی گیروں کو گزشتہ روزکراچی کی ملیر جیل سے رہا گیا گیا تھا جبکہ سول قیدیوں کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا۔ بھارت کی سول قیدیوں میں ببلورام چندر، ہرجیندر سنگھ اوربلویندر سنگھ شامل ہیں۔ سول قیدیوں کو جمعہ کی صبح جبکہ ماہی گیروں کو شام کے بعد بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔

بھارتی ماہی گیر ٹرین کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچے جہاں سے ایدھی فاؤنڈیشن کی گاڑیوں میں انہیں واہگہ بارڈر پہنچایا گیا۔ ایدھی کے سربراہ سے ماہی گیروں کو کھانا، کپڑے اورنقدی بھی دی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے پاکستان کی طرف آج بھارت کے 3 سول قیدیوں اور 200 ماہی گیروں کی رہائی پاکستان کی انسانی ہمدردی کے معاملات پر سیاست نہ کرنے کی پالیسی کے مطابق ہے، ہمدردی کو سیاست پر ترجیح دینی چاہیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply