رمضان ذائقہ: بریڈ رول بنائیں

اجزا

ڈبل روٹی کے سلائس —- چھ سے آٹھ عدد

کوکنگ آئل —- تلنے کے لئے

بھرنے کا مصالحہ

1 – آلو کا بھرتہ

آلو (ابال کر بھرتہ کئے ہوئے) —– دو عدد

نمک —– حسب ذائقہ

کالی مرچ (موٹی کٹی ہوئی) —- آدھا چائے کا چمچ

ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) —- دو کھانے کے چمچ

پودینہ (باریک کٹا ہوا) —- ایک کھانے کا چمچ

ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) —- ایک سے دو عدد

2- بھنا ہوا قیمہ

قیمہ —- 200 گرام

نمک —- حسب ذائقہ

ادرک لہسن پسا ہوا —- ایک چائے کا چمچ

لال مرچ پسی ہوئی —– آدھا چائے کا چمچ

ہلدی پسی ہوئی —- ایک چوتھائی چائے کا چمچ

سفید زیرہ —- آدھا چائے کا چمچ

ترکیب

ڈبل روٹی کے سلائس کو ایک ایک کر کے چار سے پانچ منٹ کے لئے پانی میں بھگو دیں-  دونوں ہاتھوں کے بیچ میں  سلائس رکھ کر اچھی طرح دبا کر پانی نچوڑ لیں-

آلو کا بھرتہ بنانے کے لئے تمام مصالحے آلو میں اچھی طرح ملا کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں-

بھنا ہوا قیمہ بنانے کے لئے قیمے میں تمام مصالحے ڈال کر درمیانی آنچ پر ڈھک کر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے-

Advertisements
julia rana solicitors london

ڈبل روٹی کے سلائس کے درمیان میں ایک کھانے کا چمچ آلو کا بھرتہ یا بھنا ہوا قیمہ رکھ کر دبا دبا کر رول کی شکل میں بند کر لیں- پھر آدھا گھنٹہ فریج میں رکھ دیں- کڑاہی میں درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ تک کوکنگ آئل کو گرم کر کے بریڈ رول گولڈن فرائی کر لیں-

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply