چمپینزی کا بستر انسانوں سے زیادہ صاف ستھرا

حالیہ ریسرچ میں دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے کہ چمپینزی کا بستر انسانوں کے بستر سے زیادہ صاف ستھرا ہوتا ہے۔ تنزانیہ میں ہونے والی نئی ریسرچ میں سائنسدانوں نے کہا کہ جانور اپنے لئے درخت کے پتوں اور پیڑ کی شاخوں کا بچھونا بنا کر سوتے ہیں اور ہر رات اسے تبدیل کرتے ہیں۔ 41 چمپینزیوں کے درختوں کی شاخوں سے بنے بستروں کا مطالعہ کیا گیا تو ان میں نہ ہونے کے برابر بیکٹیریا پائے گئے۔ اس کے بر عکس انسانوں کا بستر گندگی ، اور بیکٹیریا سے بھرا ہوتا ہے جس میں سے پینتیس فیصد بیکٹیریا خود انسانی جسم سے بستر پر منتقل ہوتے ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply