کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

کراچی :محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

کراچی میں بادل بھرے بیٹھے ہیں،پھٹ پڑنے کو تیار ہیں،جمعرات تک موسلادھار بارش ہوگی،محکمہ موسمیات نے نوید سنادی۔

شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفےسے بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوا نے موسم کا  حسن نکھار دیا،کم سے کم درجہ حرارت 19ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

اُدھر بارش کا سسٹم اندرون سندھ پر مہربان ہوادادو،نوابشاہ، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں رم جھم جاری ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور جمعرات تک بارش کا امکان ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply