رمضان ذائقہ:چائینز مکس ویجی ٹیبل بنانے کی ترکیب

اجزا:

.1چکن بون لیس 250گرام

.2 نمک حسب ذائقہ

.3کالی مرچ 1/2کھانے کے چمچ

.4 سفید مرچ 1/2کھانے کے چمچ

.5 سویا ساس چائینز سالٹ 2کھانے کے چمچ

.6 سرکہ 2کھانے کے چمچ

.7 گاجر 250 گرام

.8 شملہ مرچ 250 گرام

.9پھول گوبھی 250 گرام

.10آلو 1/2کلو

.11 ہری مرچ 2عدد

.12لہسن 3 جوے

.13 ادرک 1/2 چائے کا چمچ

.14تیل 1/2 کپ

Advertisements
julia rana solicitors

بنانے کا طریقہ:

سب سے پہلے چکن میں تھوڑا سا نمک ،لہسن ادرک اور اتنا پانی ڈال کر ابالیں کہ چکن گلنے کے ساتھ ہی پانی بھی خشک ہو جائے۔ تمام سبزیاں لمبائی کے رخ کاٹ لیں۔ اسی دوران ان میں نمک، چائنیز سالٹ ، سویا سوس، کالی اور سفید مرچیں اور سرکہ بھی شامل کر دیں۔ آخر میں فرائی کیا ہوا چکن شامل کر کے کچھ دیر کے لئے دم پر رکھ دیں۔ پھر دوسرے پین میں تیل گرم کرکے اسے ہلکی آنچ پر فرائی کرلیں۔ گاجر اور آلو سخت ہوتے ہیں لہذا انہیں ابال کر تھوڑا سا نرم کرنے کے بعد تمام سبزیوں کے ساتھ فرائی کر لیں۔ یہ ڈش بنانے میں بھی آسان ہے کھانے میں اتنی ہی لذیذ ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply