آج کا جلسہ تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دے گا،عمران خان

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کی کامیابی کے حوالے سے بہت پرامید ہیں ان کا کہنا ہے کہ میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج رات مینار ِپاکستان پرہمارا چھٹا جلسہ ہے، میرا دل کہہ رہا ہے کہ یہ جلسہ پہلے کے تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ سب کو دعوت ہے کہ نمازِ تراویح کے بعد تاریخی جلسے میں شریک ہوں، جلسے میں حقیقی آزادی کے اپنے وژن پر روشنی ڈالوں گا، قوم کو بتاؤں گا کہ ہم پاکستان کو تباہی کی اس دلدل سے کیسے نکالیں گے؟

Advertisements
julia rana solicitors london

عمران خان کا کہنا ہے کہ اس تباہی کی دلدل میں مجرموں کے اس گروہ نے ملک کو دھکیلاہے، یہ لوگوں کو جلسے میں شرکت سے روکنے کیلئے ہرطرح کی رکاوٹ ڈالیں گے۔سب کو یاد دلانا چاہتاہوں کہ سیاسی اجتماع میں شرکت آپ کا بنیادی حق ہے، اپنا حق استعمال کیجئے اور مینارِ پاکستان کے اس تاریخی اجتماع میں شریک ہوں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply