• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کو پرویز الٰہی اسمبلی مدت پوری کرنیکا مشورہ دیں گے، ملاقات 24 گھنٹوں میں متوقع

عمران خان کو پرویز الٰہی اسمبلی مدت پوری کرنیکا مشورہ دیں گے، ملاقات 24 گھنٹوں میں متوقع

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اسمبلی کی مدت پوری کرنے کا مشورہ دیں گے۔

اس حوالے سے انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ق لیگ کے مرکزی رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کے خلاف ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ صوبہ پنجاب میں شروع کیے گئے ترقیاتی کاموں کو مکمل کرانا چاہتے ہیں کیونکہ ان کے خیال میں منصوبے ادھورے چھوڑنے کا نقصان ہو گا جب کہ حکومتی مدت پوری کرنے کا فائدہ پی ٹی آئی کو ہو گا۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اگر سابق وزیراعظم عمران خان کو دیے جانے والے مشورے پر راضی نہ کرسکے تو پھر اسمبلی تحلیل کردیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ملاقات آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران متوقع ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی واپس لاہور پہنچ گئے ہیں لیکن آج ان کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں ہو گی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کل متوقع ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ کے منعقدہ اجلاس کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے بتایا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے چیئرمین کی آج ملاقات ہو گئی ہے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے کل ہو گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply