92 سالہ لتا منگیشکر نے کورونا کو شکست دے دی

بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر 21 دن بعد ’کورونا اور نمونیا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئی ہیں، تاہم تاحال وہ اسپتال کے آئی سی یو میں ہی داخل ہیں۔

لتا کے ٹھیک ہونے کی تصدیق ریاست مہاراشٹر کے وزیر صحت نے خود کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی گلوکارہ کو وینٹی لیٹر سے بھی ہٹادیا گیا، لیکن انہیں ابھی آکسیجن دی جا رہی ہے اور وہ آئی سی یو میں ہی ہیں۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

لتا منگیشر کو رواں ماہ 8 جنوری کو ’نمونیا‘ بخار اور ’کورونا‘ کا شکار ہونے کے بعد ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال داخل کرایا گیا تھا مگر اہل خانہ نے میڈیا میں 11 جنوری کو خبر دی تھی۔

لتا منگیشکرکی بھانجی نے عوام سے ان کی جلد صحت یابی اور زندگی کی دعا کرنے کی اپیل کی تھی۔

یاد رہے بھارتی گلوکارہ کو 2019 میں بھی سانس کے مسئلے کی وجہ سے اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ لتا نے گزشتہ سال ستمبر میں اپنی 92 ویں سالگرہ منائی تھی۔

لتا نے انیس سو بیالیس میں اپنے والد دینا ناتھ منگیشکر کے انتقال کے بعد باقاعدہ گلوکاری شروع کردی تھی۔ دینا ناتھ کی بیٹیوں میں نہ صرف لتا نے سروں کی دنیا میں مقبولیت حاصل کی بلکہ ان کی بہن آشا بھوسلے نے بھی گلوکاری میں اہم مقام حاصل کیا.

Advertisements
julia rana solicitors london

1929 میں پیدا ہونے والی لتا کی آواز سے ان کی عمر کا ذرا بھی اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ بھارتی گلوکارہ اب تک 50 ہزار سے زائد گانے گا چکی ہیں، وہ 1974ء سے 1991ء تک گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ریکارڈ ہولڈر کے طور پر شامل رہیں

  • merkit.pk
  • julia rana solicitors london
  • julia rana solicitors
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply