• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ایک بار پھر اپنی ہی پارٹی کے خلاف بول پڑے

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ایک بار پھر اپنی ہی پارٹی کے خلاف بول پڑے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان ایک بار پھر اپنی ہی پارٹی کے خلاف بول پڑے، انہوں نے اپنی ہی پارٹی کے خلاف تنقید بھرا ٹوئٹ کر ڈالا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی نور عالم خان نے قومی اسمبلی میں بھی اپنی ہی جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں نور عالم خان نے لکھا کہ پہلی تین قطاروں میں بیٹھے افراد کو جواب دینا ہوگا۔ خیال رہے کہ انہوں نے ٹویٹ میں ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں ایک شخص دونوں ہاتھوں میں نوٹوں سے بھرے بیگ لئے اپنی قبر میں جا رہا ہے مگر فرشتہ اسے بیگ ایک طرف رکھنے کا اشارہ کرتے ہوئے کہتا ہے کہ کسی طرح کا کوئی سامان ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے پہلی تین قطاروں میں بیٹھے افراد سے کہا کہ انہیں جواب دینا ہوگا ۔ اگر ان کا اشارہ قومی اسمبلی میں موجود حکومتی بینچز کی تین قطاریں ہیں تو ان پر وزیر اعظم عمران خان، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر توانائی حماد اظہر براجمان ہوتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply