بائیڈن اگلے 5 سالوں میں وفات پاجائیں گے:نکی ہیلی

ریپبلکن صدارتی امیدوار نکی ہیلن کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن 5 سالوں میں انتقال کر جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے منگل کو دوسری مدت کے لئے انتخابی مہم کا اعلان کیا تو حریف اور ریپبلکن صدارتی امیدوار نکی ہیلی نے ان کی موت کے حوالے سے پیشگوئی کردی ہے۔ نیکی ہیلن ان کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن اگلے 5 برسوں میں وفات پاجائیں گے۔

حریف جماعت ریپبلکن صدارتی امیدوار نکی ہیلی نے گزشتہ روز ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر جوبائیڈن کے حامیوں نے اگر انہیں دوسری بار صدر بنایا تو انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گاکیونکہ وہ اگلے 5 برسوں میں وفات پاجائیں گے۔

نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن اس وقت 80 برس کے ہیں اور 2024 کے انتخابات کے بعد اگر وہ دوبارہ اقتدار میں آتے ہیں تو 5 برس کی مدت پوری نہیں کرپائیں گے اور وفات پاجائیں گے جس کے بعد نائب صدر کملا ہیرس ان کی جگہ اقتدار سنبھالیں گے۔

51 سالہ نکی ہیلی کے اپنی انتخابی مہم میں عمر اور قابلیت کو بنیادی مسئلے کے طور پر پیش کرتے ہوئے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ نکی ہیلن کا کہنا ہےکہ 75 سال سے زائد عمر کے سیاست دانوں کو ذہنی قابلیت کا امتحان دینا چاہیے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب وائٹ ہاؤس انتظامیہ کی جانب سے مسلسل اس بات پر زور دیا جارہا ہے کہ صدر جوبائیڈن مکمل طور پر صحتیاب ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply