• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسرائیل کےجنگی طیاروں کی شام میں فوجی اہداف پر بمباری

اسرائیل کےجنگی طیاروں کی شام میں فوجی اہداف پر بمباری

اسرائیلی طیاروں کی جانب سے شام میں فوجی اہداف پر بم باری کی گئی ہے۔اسرائیلی فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیلی خود مختاری کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی فوج کے کمپاؤنڈ، ریڈار سسٹم اور آرٹلری پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شام کی جانب سے فائر کیے گئے راکٹوں کے جواب میں اسرائیل نے بم باری کی ہے۔اسرائیلی خود مختاری کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی بم باری سے شام کے دارالحکومت دمشق کے آس پاس دھماکے ہوئے ہیں۔

شامی وزارتِ دفاع نے بتایا ہے کہ فضائی دفاع نے کچھ اسرائیلی حملوں کو روکا ہے، تاہم اسرائیلی حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس سے قبل شامی سر زمین سے گولان کے پہاڑوں پر راکٹ داغے گئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply