• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اگر میں صدر بنا تو 6 جنوری کے مجرموں کو معاف کر دوں گا: ٹرمپ

اگر میں صدر بنا تو 6 جنوری کے مجرموں کو معاف کر دوں گا: ٹرمپ

سابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ اگر وہ دوبارہ صدر بنے تو کانگریس کی عمارت پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کو معاف کر دیں گے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر انہیں اگلی بار اقتدار ملا تو وہ 6 جنوری کے مجرموں کو معاف کر دیں گے۔

ایسے وقت میں جب امریکی کانگریس کی خصوصی کمیٹی 6 دسمبر 2021 کو کانگریس کی عمارت پر حملے کی تحقیقات میں مصروف ہے، ٹرمپ نے اس تشدد میں ملوث افراد کو معاف کرنے کی بات کی ہے۔

ٹیکساس میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ کانگریس کی عمارت پر حملہ کرنے والوں کو معاف کر دیں گے اگر وہ آئندہ انتخابات میں جیت گئے۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی تک یہ اعلان نہیں کیا کہ آیا وہ 2024 کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ اور ان کے اتحادیوں پر امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے معاملے میں لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے۔ اس حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

قابل ذکر ہے کہ ڈونلڈ جو بائیڈن نے امریکا کے 2020 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور ٹرمپ کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا لیکن ٹرمپ نے ابھی تک اپنی شکست تسلیم نہیں کی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ صدارتی انتخاب میں دھاندلی ہوئی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply