• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مسک کا انسانی زبانوں کو ختم کر دینے والی ٹیکنالوجی بنانے کا دعویٰ

مسک کا انسانی زبانوں کو ختم کر دینے والی ٹیکنالوجی بنانے کا دعویٰ

نیویارک: امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایسی ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں جو اگلے پانچ سال میں انسانی زبانوں کو ختم کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الیون مسک نے یہ پیش گوئی پوڈ کاسٹ ‘دی جو روگن ایکس پیئرنس’ میں نیورو ٹیکنالوجی کی اپنی فرم ‘نیورا لنک’ کے بارے میں گفتگو کے دوران کی۔

مسک پرامید ہیں کہ ان کی کمپنی نیورا لنک چپ کو اگلے سال کے دوران انسانی دماغ سے جوڑنے کی صلاحیت حاصل کر لے گی۔

بیڑی پر چلنے والی یہ چپ انسانی کھوپڑی میں لگائی جائے گی اور اس کے الیکڑوڈز انسانی دماغ میں داخل کیے جائیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ چپ دماغ میں کہیں بھی کام کر سکتی ہے اور نظر کی کمزوری پر بھی قابو پا سکتی ہے جبکہ دماغ کے ساتھ پیش آنے والے کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو بولنے کی ضرورت نہیں رہے گی البتہ جذبات کی ترجمانی کے لیے شاید ان کا استعمال جاری رہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply