• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گلگت بلتستان 50 سال کے لئے چین کو دینے کی خبریں ، حقیقت سامنے آگئی

گلگت بلتستان 50 سال کے لئے چین کو دینے کی خبریں ، حقیقت سامنے آگئی

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سوشل میڈیا پر موجود گلگت بلتستان کے حوالے سے خبر کو جعلی قرار دیدیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ میں مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ یہ خبر کسی اخبار میں شائع نہیں ہوئی جو لوگ مذموم مقاصد کے لیے یہ جعلی خبر پھیلا رہے ہیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
قبل ازیں وزارت اطلاعات کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’فیکٹ چیکر‘ نے سوشل میڈیا پر موجود خبر ’گلگت بلتستان 50سال کے لیے چین کو دینے پر غور‘ کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جعلی خبریں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے بلکہ قوم کی توہین بھی ہے، ایسے غیر ذمہ دارانہ رویئے کو مسترد کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply