• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ؛بھیانک ترین حادثہ،158 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ،متعدد اموات

امریکہ؛بھیانک ترین حادثہ،158 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ،متعدد اموات

جنوبی امریکی ریاست لوزیانا میں 158 گاڑیاں خوفناک حادثے کا شکار ہو گئیں جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انٹر اسٹیٹ 55 ہائی وے پر بیک وقت یکے بعد دیگرے 158 گاڑیاں دھند کے باعث حادثے کا شکار ہوئیں۔

پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں ہائی وے کے دونوں ٹریک پر گاڑیوں کا ملبہ دیکھا جا سکتا ہے۔ حادثے کے فوراً بعد کچھ گاڑیوں میں آگ بھی بھڑکی۔

 ایک گاڑی دوسری سے ٹکرا کر ہائی وے سے اتر کر نیچے پانی میں بہہ گئی جس میں سوار شہریوں کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کے بعد کم از کم 25 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا۔

عین شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ گاڑیوں میں تقریباً 30 منٹ تک تصادم جاری رہا، تاہم حادثے کی فوری طور پر وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

پولیس نے بتایا کہ ہائی وے پر دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ادھر گورنر جان بیل ایڈورڈز نے حادثے اور ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں سے زخمی افراد کیلیے خون عطیہ کرنے کی اپیل کر دی۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ دھند میں سفر کے دوران خیال رکھیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply