وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ،جس میں 20نکاتی ایجنڈا زیرغورآئے گا ۔

تفصیلات کے مطابق،وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ،وفاقی کابینہ  بیس نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی ۔

ایجنڈے کے مطابق کابینہ کے فیصلوں پرعملدرآمد کی رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی ، انسداد منشیات پالیسی 2018 کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

کابینہ انفراسٹرکچر،مالیاتی شمولیت کے منصوبوں میں پیپرارولز 2004 کی چھوٹ کی منظوری دے گی،پیپرا رولز 2004 پر چھوٹ وزارت خزانہ نے بھیجی ہے ،  اجلاس میں ای او بی آئی کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی۔

کابینہ پمز آرڈیننس 2019 کے مسودے کی اصولی منظوری دے گی ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2010 میں ترمیم  ، گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین کی تعیناتی  اورزرعی ترقیاتی بینک کے صدرکی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors

کابینہ اجلاس میں آزاد کشمیرکوپانی کے چارجزادا کرنے کیلئے قائم کمیٹی کی سفارشات پیش کی جائیں گی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply