• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہباز شریف اورعمران خان آج پشاور میں سپورٹرز کا لہو گرمائیں گے

شہباز شریف اورعمران خان آج پشاور میں سپورٹرز کا لہو گرمائیں گے

پشاور:پشاور کے خوشگوار موسم میں سیاست کا پارہ ہائی ہوگیا،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج جارحانہ خطاب سے سپورٹرز کا لہو گرمائیں گے۔

پشاور میں سیاسی ماحول گرم  ہوگیا،مخالفین آمنے سامنےہوں گےنون اور جنون سپورٹرز کا خون گرمائیں گے ۔

صدر مسلم لیگ (ن)شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کپتان کے ہوم گراؤنڈ جائیں گے،جہاں ورکرز کنونشن سے خطاب ہوگا جبکہ خیبرپختونخوا کے عہدیداروں کیساتھ الیکشن 2018سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب ، گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ادھرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی ایکشن میں ہوں گے،شام 4بجے پشاور میں فاٹا کنونشن سے خطاب کریں گےجبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور دیگر وزرا ءسے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا بھی آج ہی پشاور جائیں گے،جہاں وہ صوبائی کابینہ اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply