• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بس بہت ہوچکا،اب چوہے بلی کا کھیل بند ہونا چاہئے،سندھ ہائیکورٹ

بس بہت ہوچکا،اب چوہے بلی کا کھیل بند ہونا چاہئے،سندھ ہائیکورٹ

کراچی :چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سندھ پولیس میں کرپشن سے متعلق کیس میں ریمارکس دیئے کہ پلی بارگین کی رقم کون طے کرتا ہے؟  بس بہت ہوچکا، اب چوہے بلی کا کھیل بند ہونا چاہئے ۔

بدھ کوسندھ ہائیکورٹ کے سینئر جج نے سندھ پولیس میں کرپشن سے متعلق کیس میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، اے آئی جی اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا پولیس افسر تنویر احمد، عتیق الرحمن اور شفیق نے پلی بارگین کی درخواست دی ہے،جس پر عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا پلی بارگین کی رقم کون طے کرتا ہے؟؟۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا تفتیشی افسر کی سفارش پر چئیرمین نیب طے کرتے ہیں۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا نیب والے اپنی کارکردگی دیکھتے جائیں،بس بہت ہوچکا، اب چوہے بلی کا کھیل بند ہونا چاہئے، ان فنکاروں کے تو بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔

عدالت نے نیب کو ملزمان کی پلی بارگین کی درخواستوں پر 2ہفتوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

Advertisements
julia rana solicitors

یادرہے کہ ملزمان پر 15کروڑ روپے سے زائد کا سرکاری خزانے کو نقصان کا الزام ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply