• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نوازشریف کے دل کی خواہش پوری نہیں کریں گے،وزیراطلاعات پنجاب

نوازشریف کے دل کی خواہش پوری نہیں کریں گے،وزیراطلاعات پنجاب

لاہور:وزیراطلاعات وثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے دل کا ہر علاج کرائیں گے مگر دل کی خواہش پوری نہیں کریں گے۔

بدھ کو لاہور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک کو باوقار بنانے کی کوشش  کررہے ہیں، پنجاب حکومت نوازشریف کے دل کا ہر علاج کرائے گی مگر خواہشات پوری نہیں کرے گی۔

فیاض الحسن چوہان نے مزیدکہا شہباز شریف کو خود پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ چھوڑ دینا چاہیے اور حمزہ شہباز کے ساتھ انہیں بھی کمیٹی میں چیک اینڈ بیلنس کے لیے ممبر بنانا چاہیے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستانی سب کو عزت دیتے اور قدر کرتے ہیں ،بھارتی وفد کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم کسی مہمان یا اداکار پر سیاہی نہیں پھینکتے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply