• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسلام آباد :بلدیاتی الیکشن 15 اپریل کو، وزیراعظم کی 3900 ای وی ایمز دینے کی ہدایت

اسلام آباد :بلدیاتی الیکشن 15 اپریل کو، وزیراعظم کی 3900 ای وی ایمز دینے کی ہدایت

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 اپریل کو کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ،اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کروائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے 3 ہزار 900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں مانگ لی ہیں، وزیراعظم کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کوای وی ایم الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزیراعظم کی جانب سے ہدایت دی گئی ہیں کہ ای وی ایم کے لیے وزیراعظم آفس کی مدد چاہیے ہو تو وہ بھی حاصل کی جائے، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ ٹریننگ اور ٹیسٹنگ کے لیے 50 مشینیں الیکشن کمیشن کو فوری فراہم کی جارہی ہیں، الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کی تاریخ 15 اپریل مقرر کی ہے، 15اپریل سے پہلے الیکشن کمیشن کو 3900 ای ایم ایمز فراہم کردی جائیں گی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply