برطانیہ: شدید سردی سے کاروبارِ زندگی متاثر

برطانیہ میں تاریخ کے بدترین مہنگائی کے طوفان نے پسماندہ طبقے کے لیے دو وقت کی روٹی بھی مشکل بنادی۔

تفصیلات کے مطابق شہری کھانے یا سخت سردی میں گھروں کو گرم رکھنے میں سے ایک کا چناؤ کرنے پر مجبور ہوگئے۔

ٹھنڈے گھروں میں رہنے پر مجبور لوگوں میں بیماریاں بڑھنے لگیں،کنزریٹو حکومت کے لیے توانائی بحران پر قابو پانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگیا۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین سردی کی پیشگوئی کردی گئی تھی۔ ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے شہریوں کے لیے الرٹ جاری بھی کر دیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملک کے کئی حصوں میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری تک گرسکتا ہے۔

برطانوی ہیلتھ اتھارٹی ایجنسی نے یارکشائر کے لیے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ شمالی برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ رات ہلکی برفباری ہوئی۔

برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، اگلے چند روز تک شدید سردی کی لہر جاری رہے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

برفباری کے باعث برطانیہ میں فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply