دوپہر اور رات کے کھانے میں توازن کے لئے ایک وقت میں پیٹ بھرنے سے بہتر ہے کہ کھانوں کے کچھ حصے کر لئے جائیں اور دن میں پانچ مرتبہ تھوڑی تھوڑی مقدار میں کھانا کھایا جائے۔
خوراک میں پھل اور سبزیوں کی مقدار بڑھائی جائے۔
وقت بے وقت کے ناشتے اور باہر کا کھانا
بسکٹس ،پزا،کولڈڈرنکس اور چپس ایسے ناشتے ہیں جو بھر پور کھانے کے بعد کھائے جائیں تو وزن میں اضافے کا سبب بنتے ہیں ۔
رفتہ رفتہ ان کی مقدار کم کرتے جائیں ۔ہر روز پزایا مٹھائیاں نہ کھائیں جائیں اور جب کبھی انہیں کھانے کا موڈ ہوتو لمبی واک بھی کی جائے اور اضافی کیلوریز کو جلانے کا انتظام بھی کیا جائے ۔
باہر کا کھانا بھی ہرروز نہ کھایا جائے تو بہتر ہے ۔یہ اضافی چکنائی ،شکر اور ظاہر ہے کہ کیلوریزپر بھی مشتمل ہوتا ہے ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں