• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سکول میں ہم جنس پرست کارٹون دکھانے پر ٹیچر کیخلاف کارروائی

سکول میں ہم جنس پرست کارٹون دکھانے پر ٹیچر کیخلاف کارروائی

امریکی استانی کو پانچویں جماعت کے بچوں کو ہم جنس پرستوں کے کردار کے ساتھ ڈزنی فلم دکھانے پر تفتیش کا سامنا ہے۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں ہرنینڈو کاؤنٹی کے وائنڈنگ واٹر سکول میں پانچویں جماعت کی استانی جینا باربی نے کمرہ جماعت میں بچوں کو کارٹون فلم اسٹرینج ورلڈ دکھائی۔ جس میں مرکزی کردار ایک ہم جنس پرست ہے۔

سکول کے طلبا نے اس کارٹون فلم سے متعلق والدین کو بتایا جس پر والدین نے سکول انتظامیہ سے شکایت کی اورانتظامیہ نے ٹیچر کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔

امریکی استانی کاکہناتھاکہ کارٹون فلم ‘اسٹرینج ورلڈ‘ نصاب کا حصہ ہے اور یہ نصاب سکول بورڈ کے ایک رکن نے محکمہ تعلیم کے حوالے کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سکول ٹیچر نے ٹک ٹاک ویڈیو میں الزام عائد کیا ہے کہ جس خاتون نے میری شکایت کی ہے وہ خودسکول بورڈ کا حصہ ہیں۔ کارٹون فلم دکھانے کیلئے تمام طلباء کے والدین نے اجازت نامے پر دستخط کیے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply