• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری،13سالہ بچہ شہید

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری،13سالہ بچہ شہید

راولاکوٹ:بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری   کردی ،جس کے نتیجے میں 13سالہ بچہ شہیدجبکہ 3افراد زخمی ہوگئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بھارتی فوج ایک بار پھر آپے سے باہرہوگئی،ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کے خلاف ورزی کردی۔ذرائع کے مطابق،بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا،بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 13سالہ بچہ زین شہید اور 3افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ،ترکنڈی، ریتلہ،پیر کلنجر،اولی،موہڑہ گھمب ،نرگل میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی میں نکیال سیکٹر پر دشمن کی چوکیوں کونشانہ بنایا،گولہ باری اور فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply