سعد رفیق کا عمران خان کی کامیابی پر چیلنج

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کردیا۔ عمران خان نے این اے 131 میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد خواجہ سعد رفیق کو شکست دے دی تھی۔ عمران خان نے 84313 ووٹ جب کہ خواجہ سعدرفیق نے 83633 ووٹ حاصل کیے۔ تاہم لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے انتخابات کے نتائج کو چیلنج کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کو درخواست جمع کروا دی، انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ این اے 131 میں پریزائیڈنگ افسر نے سیکڑوں ووٹ دانستہ مسترد کیے،لہٰذا این اے 131 کی گنتی دوبارہ کی جائے اور مسترد کیے گئے ووٹوں اور گنتی کا عمل مکمل ہونے تک رزلٹ جاری نہ کیا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply