• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • الیکشن میں دھاندلی کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی،بابر یعقوب

الیکشن میں دھاندلی کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی،بابر یعقوب

سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہےکہ ملک میں انتخابات پر امن اور شفاف ہوئے جب کہ نتائج کے لیے جو سسٹم نہیں چلا اسے تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں۔اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نےبتایا کہ ملک بھر میں انتخابات پر امن ہوئے اور الیکشن میں سارا دن دھاندلی کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی جب کہ ایک خاتون کے ٹھپے لگانے کی جو ویڈیو چل رہی ہے وہ گزشتہ انتخابات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں نتائج کے اعلان میں وقت لگتا ہے، ہم نے دنیا کے پانچویں بڑے الیکشن کے نتائج 24 گھنٹےمیں دیئے، نتائج کے اعلان سے پہلے اسے اچھی طرح چیک کرنا ہوتا ہے، ٹرانسمیشن سسٹم نے بہتر طریقے سے کام نہیں کیا ہم اس کا تدارک کریں گے، جو سسٹم نہیں چلا اسے تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ الیکشن شفاف ہوا ہے اور جہاں فارم 45 غائب ہوا ہے وہ فراہم کریں گے جب کہ ووٹنگ ٹرن آؤٹ بھی اچھا رہا اور میرے ذاتی تجزیئے کے مطابق ٹرن آؤٹ 55 فیصد رہا۔سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات کے 82 فیصد نتائج آچکے ہیں اور 90 فیصد سے زیادہ آر اوز نے اعلان کردیئے ہیں، قومی اسمبلی کی 120 نشستوں کے نتائج مل چکے ہیں اور صوبائی اسمبلیوں کے 265 نتائج موصول ہوچکے ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply