• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب پولیس کی ہائیکورٹ سےعمران خان کی گرفتاری کی استدعا

پنجاب پولیس کی ہائیکورٹ سےعمران خان کی گرفتاری کی استدعا

پنجاب پولیس نے درج مقدمات میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کی استدعا کردی ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان درج مقدمات میں شامل تفتیش ہو چکے ہیں،آج مقدمات میں شواہد کے حصول کیلئے عمران خان کی گرفتاری مطلوب ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست پر سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے کی،جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس انوار الحق پنوںاور جسٹس امجد رفیق بنچ میں شامل ہیں۔

عمران خان کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاتھا کہ درخواست گزار کے خلاف پنجاب بھر میں مقدمات کا اندراج کیاجارہا ہے،درخواست گزار کی جان کو سنگین خطرات لاحق ہیں،درخواست گزار کو عدالتوںں میں پیشی کے دوران مشکلات کا سامنا ہے، درخواست گزار کی عدالتی پیش کے دوران دیگر سائلین، کیسز کی سماعت پر فرق پڑتا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست گزار کیخلاف تمام کیسز کی سماعت ایک ہی جگہ کرنے کا حکم دیاجائے ،عدالت نے تمام مقدمات کی تفتیش سے متعلق رپورٹ طلب کررکھی ہے ۔

عمران خان پر درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی،وفاق اور پنجاب حکومت نے 4 مئی 2023 تک درج مقدمات کی رپورٹ جمع کروا دی ۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر اسلام آباد میں 29 مقدمات درج ہیں ، عمران خان پر پنجاب میں 6 مقدمات درج ہیں،پنجاب میں درج 2 مقدمات میں عمران خان کو بے گناہ قراردیا گیا ہے،لاہور میں درج 2 مقدمات کی تحقیقات جے آئی ٹی کررہی ہے۔

وکیل پنجاب حکومت نے کہاکہ پنجاب میں ہنگامہ آرائی کے بعد مزید3 مقدمات درج کئے ہیں ،پنجاب حکومت کے وکیل نے تینوں مقدمات کی ایف آئی آر عدالت میں پیش کردیں ،مجموعی طور پر پنجاب میں ابتک عمران خان پر 9 مقدمات درج ہو چکے ہیں۔

پنجاب پولیس نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی استدعا کردی ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان درج مقدمات میں شامل تفتیش ہو چکے ہیں،آج مقدمات میں شواہد کے حصول کیلئے عمران خان کی گرفتاری مطلوب ہے ۔

سربراہ جے آئی ٹی نے کہا کہ جے آئی ٹی کے 2مقدمات میں عمران خان شامل تفتیش ہوچکے ہیں۔

ایسوسی ایٹ وکیل نے کہا کہ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر اسلام آباد میں مصروف ہیں۔

عمران خان کی ضمانت منظور ہونے کی صورت میں نیب نے اپنا اگلا لائحہ عمل بھی مرتب کر لیا۔

عدالت نے عمران خان کو متعلقہ عدالتوں سے عبوری ضمانت کے لیے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ عمران خان نے مقدمات پر کارروائی روکنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply